Advertisement

فلپائن، ڈوبے ہوئے آئل ٹینکر کا تیل ماہی گیروں کے قصبے تک پہنچ گیا

فلپائن میں منیلا کے خلیج کے ساحل پر ڈوبنے والے بحری آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج قریبی ماہی گیروں کے گاؤں کے ساحل تک پہنچ گیا ہے۔

سمندری ٹینکر 1.5 ملین لیٹر صنعتی ایندھن لے کر جا رہا تھا جب یہ لیمے کے ساحل کے قریب سمندر میں ڈوب گیا، سمندری سطح پر تیل کی موجودگی سے آبی حیات سمیت ماہی گیروں کی صحت اور معاش کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت کے مغرب میں واقع صوبے باتان کے لیمے کے ساحل کے قریب سمندر میں 15 لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن لے کر جا رہا آئل ٹینکر ایم ٹیرا نووا ڈوب گیا تھا۔ اس حادثے میں عملے کے 17 ارکان میں سے ایک ہلاک ہو گیا تھا۔

منیلا کے جنوب میں واقع کیویٹ صوبے کے قصبے تنزا کے ماہی گیر اس وقت پریشان ہو گئے جب تیل کی چادر شہر کے ساحلوں پر چھا گئی، انہوں نے حکام کو شدید بدبو کی بو آنے کی اطلاع دی۔

فلپائن کے کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ اس نے ڈوبنے والے ٹینکر سے رساؤ کو سیل کر دیا ہے اور مزید ایندھن کے اخراج کو روکنے کے لئے تیل کو باہر نکالنا شروع کر دیا جائے گا۔

Advertisement

حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ڈوبنے کا تعلق طوفان گیمی سے ہے، جس نے فلپائن میں مون سون کی بارشوں میں شدت پیدا کی، جس کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ سال فروری میں 8 لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن لے جانے والے ٹینکر ایم ٹی پرنسس ایمپریس سے تیل کے اخراج کی وجہ سے اس کی صفائی میں تین ماہ لگے تھے جس سے سیاحتی شہر متاثر ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version