پنجاب میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
لاہور: وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں 3 روزکے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ پابندی کا اطلاق تین روز کے لیے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس دوران پنجاب بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہوگی جب کہ پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے 28 جولائی تک ہوگا، اس دوران انتظامیہ حکمانے پر عمل در آمد کو یقینی بنائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News