Advertisement

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا حکومت پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام عائد کردیا

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا حکومت پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام عائد کردیا

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا حکومت پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام عائد کردیا

پشاور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت 15 سالوں سے دہشت گردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی، ہم گالم گلوچ کی سیاست پریقین نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں کہ مثبت طریقے سے سیاست کریں جب کہ پورے پاکستان میں مثبت سیاست کا فقدان ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کا مثبت سیاست سے مقابلہ کریں گے، معاشی مسائل تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں جب کہ مہنگائی اورغربت ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے اور دن بدن حالات بگڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفد کو اے پی سی میں بھیجیں گے اور اے پی سی میں مثبت رائے دیں گے، مسائل کا حل سنجیدگی سے نہ نکالا تو عوام کے غضب کا سامنا کرنا ہوگا جب کہ یہ حکومت پیپلزپارٹی کے ووٹ کی وجہ سے کھڑی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کہتے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کو تاریخی شکست دی اور غلط فیصلوں کے باعث دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف تمام فیصلے مل کر کرنا ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غیرجموری سیاست کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، خیبرپختونخوا میں نفرت اور انا کی سیاست کی جارہی ہے جب کہ اگلا بجٹ بننے سے پہلے ہم ساتھ بیٹھیں گے اور کوشش ہے حالات کو بہتری کی طرف لے کر جائیں۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی پر بجٹ سے پہلے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، افغانستان میں دنیا کوشکست ہوئی اور افغانستان میں اتنی ساری فوج بھی اپنا ہدف حاصل نہیں کرسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور فورسز کی وجہ سے دہشت گرد تنظیموں کوشکست دی گئی تھی جب کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے دہشت گرد تنظیمیں سر اٹھا رہی ہیں، پیپلزپارٹی کے مطالبے پر ہی جنرل (ر) باجوہ اورفیض حمید نے بریفنگ دی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت 15 سال سے دہشت گردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ سے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ ہورہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version