Advertisement

پاکستان اور آذربائجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان

پاکستان اور آذربائجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور آذربائجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پرنائب وزیراعظم پاکستان اوروزیرخارجہ آذربائجان نے دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اورآذربائیجان کےصدرالہام علیوف تقریب میں موجودتھے۔

پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان قونصلرامورسے متعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے نائب وزیرخارجہ نےدستخط کیے۔

پاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان ترجیح تجارت کےمعاہدے پربھی دستخط ہوئے۔ وزیرتجارت جام کمال اورآذربائیجان کے نائب وزیر معیشت نے معاہدے پردستخط کیے۔

سرکاری املاک کی نجکاری سے متعلق تعاون کی مفاہمتی یادداشت پروزیرنجکاری علیم خان اور آذربائیجان کے نائب وزیرمعیشت نے سمجھوتے پردستخط کیے۔

Advertisement

آذربائیجان کے صدرالہام علیوف پاکستان کے دورے پروزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان آذربائیجان کے صدرکا پرتپاک استقبال کا استقبال کیا۔

آذربائیجان کے صدرکومسلح افواج کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ مسلح افواج کے چاق وچوپند دستے نے معزز مہمان کوسلامی دی۔

تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version