یورو کپ: انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

یورو کپ: انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
یورو کپ فٹ بال 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ڈورٹمنڈ میں کھیلے جانے والے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل تک 1-1 گول سے برابر تھا لیکن انگلینڈ کے اولی واٹکنز نے آخری منٹ میں گول کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔
ابتداء میں نیدرلینڈز کے ژاوی سائمنز نے ساتویں منٹ میں ہی گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلا دی تھی تاہم انگلینڈ کے ہیری کین نے 18 ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
ایک ایک سے گول برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے دوبارہ برتری حاصل کرنے کی کوشش کی مگر دونوں ٹیمیں ناکام رہیں۔
میچ کے اختتام سے ایک منٹ قبل تک میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس تک جاتا ہوا محسوس ہورہا تھا لیکن اولی واٹکنز نے 90 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلا دی۔
یورو کپ 2024 کا فائنل برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News