Advertisement

ریفارمز کریں نجکاری نہ کریں، سابق وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن

سابق وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی کا کہنا ہے کہ تباہ حال اداروں کی ریفارمز کریں ان کی نجکاری نہ کریں۔

بول نیوز کے پروگرام ’تبدیلی‘ میں معروف اینکر اور سینئیر تجزیہ نگار ڈاکٹر دانش کے ساتھ گفتگو میں سابق وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ریفارمز کریں نجکاری نہ کریں۔

عرفان علی نے کہا کہ 1994 کی پاور پالیسی میں ورلڈ بینک کا پاکستان کی تاریخ میں کلیدی کردارہے۔

سابق وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ 1994 کی پالیسی میں انویسٹر کیلئے کوئی رسک نہیں تھا، ڈسٹری بیوشن میں خرابیاں دور کی جا سکتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز کا حل نجکاری میں ڈھونڈتے ہیں، لیکن میں کہتا ہوں کہ ریفارمز کریں نجکاری نہ کریں۔

آئی پی پیزکو چارجز دینے ہیں چاہے بجلی لیں نہ لیں، ڈالر اوپر جائے گا تو لاگت اوپر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 1994 کی آئی پی پیز کے لون حکومت نے ادا کر دیے ہیں۔

ہمیں اس وقت بجلی آئی پی پیز کی مدد سے مل رہی ہے، پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے حکومت سبسڈی دیتی رہی، لیکن اب سبسڈی کا اسٹرکچر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ سبسڈی سےبرآمدات نہیں بڑھیں، ٹیرف کا لوڈ 2015 کے بعد کی آئی پی پیز کا ہے، جبکہ شوگر مل والوں نے بیگاس کے پلانٹ بنائے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version