تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ جیل ٹرائل کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی

بانی پی ٹی آئی کیخلاف آڈیوویڈیوکا فرانزک کرانےکی درخواستوں پرکارروائی سےمعذرت
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ جیل ٹرائل کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے اوپن ٹرائل سے متعلق ملزمان کی درخواست کو خارج کر دیا، کہا کہ سیکیورٹی کے مسائل میں عام پبلک کو جیل میں آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ملزمان کی فیملی ٹرائل کی کارروائی دیکھنے آ سکتی ہے۔
عدالت نےبغاوت کےمقدمے کی کارروائی روکنے کےلئےملزمان کی درخواستوں پروکلا کو دلائل کےلیے طلب کرلیا۔
وکیل ملزمان نے کہا کہ بغاوت کا مقدمہ چلانے کیلیے حکومت کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت کی بغاوت کی دفعات سے متعلق منظوری یکارڈ کا حصہ نہیں ہے، حکومت کی منظوری کے بغیر بغاوت کا مقدمہ نہیں چل سکتا۔
ملزمان کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ کچھ ملزمان کا ٹرائل ہو رہا ہے باقی ملزمان کا ضمنی چالان پیش نہیں ہوا، ایک ہی مقدمہ میں ملزمان کا الگ الگ ٹرائل نہیں کیا سکتا۔
انسداد دہشت گردی کے جج خالد ارشد کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ مقدمہ کےضمانت پرموجودملزمان حاضری کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش ہوئے۔
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجازچوہدری، عمر سرفرازچیمہ کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔ پراسیکیوشن کے گواہان بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے۔
پولیس نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

