Advertisement

جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، اویس لغاری

وزیرتوانائی

جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، اویس لغاری

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ جہاں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے وہاں لاسزکی وجہ سے بجلی نہیں دی جا رہی۔

اویس لغاری نے کہا کہ کسی صوبےکے حقوق متاثرنہیں ہورہے، آئیسکوریجن میں زیادہ مسائل نہیں،  امید ہے آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کےلائن لاسز پر قابوپانے کی کوشش کریں گے، بلوچستان کو10ہزارمیگاواٹ بجلی دینے کو تیارہیں۔ بلوچستان میں زرعی صارفین کو تین گھنٹے تک بجلی دے رہے ہیں

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکومت کی کوشش ہےکہ عوام پربوجھ نہ ڈالاجائے۔ بلوچستان سے متعلق وزیراعظم نے ان لائن اجلاس کیا۔ بلوچستان انتظامیہ سے میٹنگ سولرسے متعلق تھی۔

Advertisement

اویس لغاری نے کہا کہ چھ سو ارب روپے سالانہ کے بجلی کے شعبے کے نقصانات ہیں۔ نقصانات کم ہونے سے بجلی کی فی یونٹ کمی ہو سکتی ہے۔ حکومت نے ملک کے لئے چارسو چالیس ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ دوسے نو فیصد گھریلو صارفین پراضافہ ہوگا۔

وزیرتوانائی نے کہا کہ جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، گھریلو صارفین پرسات سے نو فیصد کی رینج میں اضافہ ہوگا۔  اڑھائی کروڑ گھریلو صارف بجلی کی کم قیمت ادا کررہا ہے۔ پینتیس روپے سے کم قیمت دینے والا سبسڈی استعمال کر رہا ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version