Advertisement

آئی پی پیز کیپیسٹی چارجز؛ ایف پی سی سی آئی کا اعلیٰ فورمز سے رجوع کا فیصلہ

کراچی: آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر ایف پی سی سی آئی نے سپریم کورٹ اور ایس آئی ایف سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عبدالمہیمن خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو بچانے کے لیے معاملے کو اعلیٰ فورمز پر پیش کریں گے، کاروباری برادری کو مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔

قائم مقام صدر کہتے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی نے پاور سیکٹر سے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے، آزاد پاور پروڈیوسرز کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیا جائے۔

ایف پی سی سی آئی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کو ختم کیا جائے، صرف جنریٹ کی جانے والی بجلی کی ادائیگی کی جائے اور آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریداری کے معاہدے ازسرنو کیے جائیں۔

عبدالمہیمن خان نے کہا کہ معاہدوں پر نظرثانی کے لیے منصفانہ طریقہ کار اپنایا جائے، عوام نے مالی سال 2024 میں 2000 ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کیے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو کیپسٹی چارجز 2025 میں بڑھ کر 2700 سے 2800 ارب ہوجائیں گے لہذا آئی پی پیز معاہدوں کا جامع جائزہ لیا جائے۔

ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ قانونی حدود کے اندر قیمتوں کا ازسر نو تعین کیا جائے، اوور انوائسنگ کو روکنے کے لیے نگرانی کی اشد ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version