چیف جسٹس پاکستان کا جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے سے جزوی اختلافی نوٹ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہزاروں مربع فٹ خاندانی زمین حکومت کو وقف کردی
چیف جسٹس پاکستان کا جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے سے جزوی اختلافی نوٹ، کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ دوسری ہائیکورٹ پربائیڈنگ نہیں۔ مناسب وقت پرفیصلہ سناناانصاف فراہمی کا ناگزیرجزہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے جسٹس اطہرمن اللہ کے فیصلے سے جزوی اختلافی نوٹ تحریرکیا، انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ دوسری ہائیکورٹ پربائیڈنگ نہیں، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا فیصلہ دوسری ہائیکورٹس پربائیڈنگ ہے۔
اختلافی نوٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایک وفاق ہےجس کے ہرصوبے کی ہائیکورٹ آزاد ہے، ایساآ ئینی تقاضا نہیں کہ دوسری ہائیکورٹ پربائنڈنگ ہو، قانون، روایت کا تقاضا ہے سماعت مکمل ہونے پرعدالت جلد کیس کا فیصلہ دے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ شاہ تاج شوگرمل کیس کی سماعت 6 دسمبر 2023 کومکمل کی گئی، شاہ تاج شوگرمل کیس کا فیصلہ لکھنے کی ذمہ داری جسٹس اطہرکوسونپی گئی، مناسب وقت پرفیصلہ سناناانصاف فراہمی کا ناگزیرجزہے۔
چیف جسٹس نے نوٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ نے خاص ٹائم فریم میں فیصلہ دینے کے احکامات جاری کررکھے ہیں، قابل افسوس ہوگا سپریم کورٹ جلد فیصلہ سنانے کے اصول کا اطلاق خود پرنہ کرے۔ اکثرحوالہ دیا جتا ہے انصاف میں تاخیرناانصافی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ حوالہ دیا جاتا ہے تیزانصاف سب سے پیارا، انصاف میں تاخیرانصاف سے انکارکے مترادف ہے۔ آئین جلد انصاف کاتقاضاکرتا ہے، ججزاپنے آپ کوجوابدہ ہیں، ہمیں احتیاط اورتندہی سے مقدمات کا فیصلہ کرنےکی کوشش کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

