اسرائیل نے فلسطینیوں کو مشرقی خان یونس خالی کرنے کا حکم دے دیا

اسرائیل نے فلسطینیوں کو مشرقی خان یونس خالی کرنے کا حکم دے دیا
غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مشرقی خان یونس کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج نے مشرقی خان یونس میں بے گھر افراد کے لیے قائم عارضی پناہ گاہیں مسمار کر دیں۔
صیہونی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر کے فلسطینی شہریوں کو بھی علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
خان یونس میں فعال آخری یورپین اسپتال کے مریضوں کو بھی نکال دیا گیا۔
خان یونس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فورسز کی ایک مکان پر گولہ باری سے ایک شخص شہید اور 6 زخمی بھی ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

