وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لاہور کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لاہور کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دورکی ایک اوریاد تازہ کردی، بارش کے بعد شہرکی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے لاہورکے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کیے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازگاڑی بارش کے پانی میں لے گئیں، مریم نوازنے نکاسی آب کے لیے کام کرنے والےعملے سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے حوصلےاورکاوشوں کوسراہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب لکشمی چوک میں واساکیمپ آفس بھی گئیں، مریم نوازکودیکھ کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے، وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر سلام کیا۔ واساعملے کوبھی قریب بلالیا، شاباش دی اورحوصلہ بڑھایا۔
وزیراعلیٰ نے واسا حکام سےعملے، مشینری کی دستیابی اورکام سے متعلق استفسارکیا، ڈائریکٹرواسا کی وزیراعلیٰ مریم نوازکونکاسی آب کے انتظامات پربریفنگ دی گئی۔
دوسری جانب شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی، کہا کہ ماردولیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے شہری کو اپنے پاس بلالیا۔
مریم نوازنے شہری کامسئلہ سنااورمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

