Advertisement

بانی پی ٹی آئی کو مجبور کرنے کیلئے کیسز بنائے گئے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی کو مجبور کرنے کیلئے کیسز بنائے گئے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مجبورکرنے کیلئے کیسزبنائے گئے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہو۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرنے کہا کہ عدلیہ اب مزید مضبوط ہوگی، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہو۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کومجبورکرنے کیلئے کیس بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے خوش تھے، یہ تمام کیسزسیاسی بنیادوں پر بنائے گئے تھے۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ یہ واحد کیس بچ گیا تھا اب کوئی اور کیس نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 2 کیسزتھے، آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، مشکلات میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ اب کوئی کیس رہ نہیں گیا جس میں بانی پی ٹی آئی کواندررکھا جائے، بانی پی ٹی آئی اب جلد باہر آئیں گے، سائفرکیس میں بھی بانی پی ٹی آئی بری ہوگئے ہیں، عدالت سے رجوع کرنا ہے بانی پی ٹی آئی کوفوری رہا کیا جائے۔

Advertisement

بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ اپیل کاحق انکے پاس ہے لیکن اس پربحث کرنی چاہیے، اس موقع پرکنول شوذب نے کہا کہ عدلیہ سے درخواست ہے آئندہ ایسے کیسزنہ سنیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version