Advertisement

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ کے لیے حکومت کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ

وفاقی حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر فضل چوہدری نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے نام مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو حکمران جماعت کے ڈاکٹر فضل چوہدری کی جانب سے ارسال کردہ خط موصول ہوگیا۔

خط میں حکمران جماعت نے اپوزیشن لیڈر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے چار نام مانگ لئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے تجویز کردہ ناموں میں باہمی اتفاق سے چناو کیا جائے گا۔

Advertisement

پارلیمانی روایت ہے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ اپوزیشن سے لیا جاتا ہے، پی اے سی آئین کے مطابق احتساب کا بنیادی جزو ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے تجربہ کار شخص کو نامزد کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version