Advertisement

ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات

ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آپ کوکس نےاختیاردیا کہ سرقلم کرنے کے اعلانات کریں؟

راولپنڈی میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، قتل کے فتوے جاری کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرعطاتارڑنے کہا کہ وضاحت کے بعد قتل کے فتوے جاری کرنے کی گنجائش ہے؟ آپ کوقتل کے فتوے جاری کرنے کا حق کس نے دیا؟ آپ کوکس نےاختیاردیا کہ سرقلم کرنے کے اعلانات کریں؟

عطاتارڑنے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پہلے بھی 2 باروضاحتی بیانات جاری کیےگئے، رواج شروع ہوگیا جس کے تحت کہا جاتا ہےسرقلم کرو، انعام دیا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اب ایسے معاملات کوروکا جائے گا، ایسے فتوے صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، قاضی فائزعیسیٰ کے والد قائداعظم کے ساتھی تھے۔

Advertisement

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑنے مزید کہا کہ علما میں اتفاق ہے کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا، قانون پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمے داری ہے، ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version