Advertisement

کراچی میں بارشوں کے باعث واٹر کارپوریشن کی مختلف سیوریج کی لائنیں دھنس گئیں

کراچی

کراچی میں بارشوں کے باعث واٹر کارپوریشن کی مختلف سیوریج کی لائنیں دھنس گئیں

کراچی میں بارشوں کے باعث واٹر کارپوریشن کی مختلف سیوریج کی لائنیں دھنس گئیں۔ 

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ طارق روڈ میں 24 انچ کی سیوریج لائن 2 جگہوں سے دھنس گئی، گلستان جوہربلاک 5 میں 30 انچ کی لائنیں دھنس گئی۔

واٹربورڈ حکام کے مطابق گلستان جوہربلاک 15 میں 18 انچ کی لائنیں دھنس گئیں، سہراب گوٹھ میں 18 انچ کی لائن دھنس گئی۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کا کام آج رات سے شروع کیا جائے گا، مرمتی کام 24 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ سی ای او واٹرکارپوریشن نے مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں وقفے وقفے سے تیزہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں 50 تا 55 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کراچی میں رات گئے بارش میں شدت آنے کا امکان ہے، تیزہواؤں کے جھکڑ سے شہرمیں متعدد درخت گرگئے، کلفٹن، ڈیفنس، عزیزآباد میں درخت گرے۔

تیزہواؤں کے باعث ٹاورکسٹم ہاؤس کے قریب درخت اکھڑ گیا۔ سندھ سیکریٹریٹ میں بھی ایک درخت گرگیا۔ 2 گاڑیوں اورموٹرسائیکل کونقصان پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version