Advertisement

پی ٹی آئی انقلاب نہیں اقتدار چاہتی ہے، طلال چوہدری

طلال چوہدری

پی ٹی آئی انقلاب نہیں اقتدار چاہتی ہے، طلال چوہدری

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انقلاب نہیں اقتدار چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر پارٹی پر قبضے کی جنگ جاری ہے۔ 

رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کی سیاست اور جلسوں سے متعلق میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں انہیں پتہ ہے سزا ہوگی، یہ انقلاب نہیں اقتدار چاہتے ہیں۔ خیبرپختون خوا میں سوائے لوٹ مار کے کچھ نہیں ہو رہا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ اقتداربھی کسی کا سہارا لے کرچاہتے ہیں، دھرنے، لانگ مارچ اپنی سزاؤں سے بچنے کے لیے کرتے ہیں، یہ اپنے مقدمات میں این آراو چاہتے ہیں۔ انقلاب کام کرنے اور کارکردگی سے آتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کے پی میں وزیرلڑرہے ہیں کہ مجھے بھی حصہ دو، بشریٰ بی بی، علیمہ خان پارٹی کے لیے لڑ رہی ہیں، لوگ نہیں نکلتے تو یہ جلسے کی تاریخ دے کر واپس لیتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی میں فیصلہ کرنے والا کوئی اور تھا، پی ٹی آئی میں نہ فیصلے ہو رہے ہیں نہ انہیں سمجھ  آ رہی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا ہکہ پی ٹی آئی کسی کے کندھے پربیٹھ کر اقتدارچاہتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلا۔  پی ٹی آئی کے اندر پارٹی پر قبضے کی جنگ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version