ہاکی کے سنہرے دنوں کی واپسی کے لیے فیڈریشن کی 25 نئی اصلاحات

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے سنہرے دنوں کی واپسی کے لیے فیڈریشن کے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ہاکی فیڈریشن کے 57 ویں کانگریس میٹنگ میں پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے 25 قوانین میں ردوبدل کیا گیا، جس کے حق میں 63 ممبران نے ووٹ دیا۔
ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری رانا مجاہد علی نے قوانین میں ترمیم کے حوالے سے کہا کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رانا مجاہد نے کہا کہ ملک میں کلب ہاکی اور ڈومیسٹک ہاکی کو بہتر اور ترجیح دی جائے اور اب ہاکی اکیڈمی بنانے کا اختیار صرف ہاکی فیڈریشن کو ہو گا۔
اجلاس میں صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی میں ملک کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی اب ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
صدر ہاکی فیڈریشن نے انکشاف کیا کہ اس وقت پنجاب اور کے پی کے ہاکی کے نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے زرخیز خطہ ہے، سندھ اور بلوچستان اس معاملے میں بہت پیچھے ہیں۔
صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے مزید کہا کہ چین جانے والی ٹیم کو آرمی چیف کا تعاون حاصل ہے مجھے یقین ہے کہ فیڈریشن اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

