Advertisement

ناران میں پھنسے سیاحوں کا انحلاء شروع

ناران میں پھنسے سیاحوں کا انحلاء شروع

ناران میں پھنسے سیاحوں کا انحلاء شروع

مانسہرہ: کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ناران میں پھنسے سیاحوں کا انحلاء شروع کردیا۔

بارشوں کے باعث تباہ ہونے والا مہانڈری پل کی تعمیر کا کام چوتھے روز بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، شاہراہ کاغان کی بندش کے باعث ناران میں غذائی قلت کا حدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام ناران سے سیاحوں کو نکالنا شروع کردیا ہے، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 450 سیاحوں کی گاڑیوں کو بابو سر ٹاپ کے راستہ سے نکال دیا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی شبیر خان کے مطابق جن سیاحوں کے پاس گاڑیاں نہیں انہیں مفت گاڑیاں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈی جی شبیر خان کا کہنا ہے کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسٹاف نے سیاحوں کو قافلوں کی شکل میں نکالا، صبح چھ بجے 250 گاڑیوں اور اس کے بعد 200 گاڑیوں کا قافلہ نکالا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ کاغان کی بندش کے بعد سیاحوں کو مفت رہائش اور کھانا دیا گیا، واپس جانے والے سیاح کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور عوام کی مہمان نوازی سے خوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version