Advertisement

ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ناروے کپ

ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

چھوٹے بچوں کا بڑا کارنامہ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے کوارٹرفائنل  کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اوسلو میں جاری ناروے کپ کے پری کوارٹرفائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو پہلے ہاف میں 1-2 سے برتری حاصل تھی۔ سٹرنڈیم کلب نے دوسرے ہاف میں گول داغ کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

قومی اسڑیٹ چائلڈ ٹیم نے برتری حاصل کرنے  کے لیے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر بھرپورحملے کئے۔ پاکستانی ٹیم  آخری لمحات میں گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب رہی اور یوں 2-3 سے فتح سمیٹ کر آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنالی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبیداللہ، محمد کاشف، اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پلے آف مرحلے کے میچ میں شارلٹن کلب کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کیا۔

 قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹرفائنل میں آج جرمنی کے کلب کے مدمقابل آئے گی۔

یاد رہے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 2023میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version