Advertisement

مسنگ پرسنز سے متعلق ریاست کا غیرمعمولی اور تاریخی فیصلہ

مسنگ پرسنز سے متعلق ریاست نے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے زیادہ عرصے والے “گمشدہ افراد” کے خاندانوں کے دکھ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق مسنگ پرسنز کے ہر خاندان کی معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لیے گرانٹ کے طور پر 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

آج کے اقدام کو ریاست یا اس کے اداروں کی طرف سے کسی بھی ذمہ داری کی قبولیت کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئیے، اس کے برعکس یہ ریاست کا ایک مخلصانہ اور مادرانہ رویہ ہے۔

یہ متاثرہ فیملیز کی مشکلات کو دور کرنے کے اور ان کے غم میں شریک ہونے کی ایک کوشش ہے، جانتے ہوئے بھی کہ “گمشدہ افراد” کے پیچھے متعدد اور پیچیدہ وجوہات ہیں، حکومت پاکستان ویلفیئر کی ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

ریاست “گمشدہ افراد” کی ذمہ دار نہیں لیکن متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے، ▪️ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، حکومت وقت نے آج پھر ثابت کر دیا۔

Advertisement

درناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں نے ایک مُخلص اور قابل تحسین قدم ہے، پاکستان میں ہر شہری کی زندگی کا تقدس اور تحفظ اہم ہے، اور ریاست اس مقدس امر کو یقینی بنانے کی ذمہ دار نبھا رہی ہے۔

لاپتہ افراد کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آیا، پاکستان نے مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

ان میں سے بہت سے کیسز کو انفورسڈ ڈسپیئرنس انکوائری کمیشن کے ذریعے حل کیا گیا ہے، ریاست تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت پاکستان مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانونی اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version