Advertisement

دہشت گردوں کو بھارت سمیت دیگر قوتوں کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو بھارت سمیت دیگر قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا، بلوچستان میں کئی دفعہ دوسرے صوبوں سے آنے والے لوگوں کو قتل کیا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کو بھارت سمیت دیگر قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو نہیں اگلے ہفتے ہو گا، لاپتا افراد کے معاملے کو بعض لوگوں نے ذریعہ معاش بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن ہوئے ان واقعات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد بلوچستان میں حالات کافی بگڑے.

Advertisement

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگ ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گئے اس میں دوسرے صوبوں کا قصور نہیں ہے، ان کے سارے لیڈرز بھارت، سوئزر لینڈ اور جرمنی میں بیٹھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version