Advertisement

پاکستان کی تاریخ میں آئی ایم ایف سے کتنی مرتبہ قرض لیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آئی ایم ایف

پاکستان کوملنے والی بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار ہوگئی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے 1958 سے 2024 تک آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کی تفصیلات بتادیں۔

وزارت خزانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور ڈویژن میں قرض پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کی تفصیلات بتادیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے 1958 سے 2024 تک آئی ایم ایف سے 24 قرض پروگرام سائن کیے۔ آئی ایم ایف کے 11 قرض پروگرام سسپینڈ اور 1 پروگرام کینسل ہوا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ 6 ارب 36 کروڑ ایس ڈی آر پاکستان کے ذمہ واجب الادا ہیں، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کے 66 کروڑ واجب الادا ہیں جب کہ آی ایف ایف پروگرام کے 2 ارب 95 کروڑ ایس ڈی آر واجب الاداہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے 50 کروڑ 77 لاکھ واپس کرنے ہیں، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے 2 ارب 25 کروڑ ایس ڈی آر واجب الادا ہیں۔

Advertisement

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کو 24 قرض پروگرام پر 2 ارب 44 کروڑ سود ادا کرچکا ہے جب کہ آئی ایم ایف کے 2 ارب 44 کروڑ ایس ڈی آر ساڑھے 3 ارب ڈالر تک بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی؛ یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ تاریخ رقم کر گیا
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version