کراچی چیمبر کا سندھ کی عوام کو بجلی بلوں میں بڑے ریلیف کا مطالبہ

کراچی چیمبر آف کامرس نے سندھ کی عوام کو بھی بجلی بلوں میں بڑے ریلیف کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کراچی چیمبر نے اپنے اعلامیے میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کی عوام کو بھی بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے۔
اعلامیے میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان کرے۔
کراچی چیمبر کے مطابق سندھ کے عوام بھی بجلی کے ذائد بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، سندھ کی عوام اور تاجر برادری کے لئے موجودہ نرخوں پر بل بھرنا ناممکن ہے۔
بجلی بلوں میں ریلیف سندھ کی عوام و تاجر برادری کی بقا کے لئے اشد ضروری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزیر توانائی سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں رہنے والوں کے لئے بجلی بلوں میں ریلیف کا فوری اعلان کیا جائے۔
کراچی چیمبر نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا کہ معیشت میں کراچی کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے امید کرتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کو بھی جلد از جلد بجلی بلوں میں ریلیف دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

