Advertisement

میاں صاحب کو بتایا تھا کہ ملکی معیشت زمین بوس ہو چکی ، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یو آئی ف

جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں نے میاں صاحب کو بتایا تھا کہ ملک کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فرنٹ پر کوئی اور ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے، پارلیمنٹ میں عوام کے جعلی نمائندے بیٹھے ہیں یہ حقیقی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس پر ٹیکس لگ رہے ہیں ہم کیوں ادا کریں؟ لوگوں کو پتہ ہے کہ ہمارا ٹیکس باہر قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ خزانے کا قلمدان ایسے لوگوں کو دیا جاتا ہے جس کو کچھ نہیں پتا، ہمارے سیاستدانوں نے پہلے سے باہر اپنے لیے انتظامات کئے ہوئے ہوتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کسانوں پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، باہر سے غیر معیاری گندم کیوں منگوائی؟ یہاں کسانوں کے پاس اسٹاک پڑا ہے لیکن خریدنے والا کوئی نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تاجر کے لیے آسانیاں پیدا کرو، معیشت اگر ٹھیک نہیں تو ملک کیسے کھڑا ہو گا؟ اگر پشتونوں کی شناخت ختم کرو گے تو رد عمل آئے گا۔

 فاٹا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، 77 سال تک فاٹا کو اپنے وسائل سے کیوں محروم رکھا گیا؟

امریکہ کا ایجنڈا تبدیل ہو گیا ہے، دینی مدارس نشانے پر ہیں، ہم ناقابل اعتماد قوم بن چکے ہیں، ہم ناقابل اعتماد قوم بن چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دین اور وطن کے لیے بڑا جذبہ رکھتے ہیں۔

مسئلہ اسرائیل کا نہیں، فلسطین کو آزاد کرنے کی بات کرو، فلسطین قرارداد پاکستان کا حصہ ہے، بیت المقدس پر مسلمانوں کا حق ہے اسماعیل ہنیہ نے اپنا پورا خاندان قربان کیا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جب اسرائیل بنا تو بانی پاکستان نے کہا تھا کہ یہ مغرب کا ناجائز بچہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version