Advertisement

لاپتہ افراد کے خاندانوں کے لئے 50 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوری

لاپتہ افراد کے خاندانوں کے لئے 50 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوری

لاپتہ افراد کے خاندانوں کے لئے 50 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کے لئے 50 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد پرکمیشن گذشتہ بارہ، تیرہ سال سے کام کررہا ہے، پی ڈی ایم حکومت میں وزیراعظم شہبازشریف نے تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نگران حکومت میں لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی جب کہ خفیہ اور ریاستی اداروں سے مشاورت کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد پر دو کمیٹیوں کی رپورٹ آج کابینہ میں پیش کی گئی، لاپتہ افراد کے بارے میں کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کی آج کابینہ نے توثیق کردی ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کابینہ نے آج لاپتہ افراد کے خاندانوں کے لئے 50 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔

Advertisement

اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، اسی سوچ کے تحت متاثرہ افراد کو ریلیف دیا جارہا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی آج کابینہ نے منظوری دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان جنگ کے بعد دہشت گردی نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو کئی طرح کے اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version