Advertisement

کل جو ڈیل ہوئی اس کی حفاظت کریں گے، فراست شاہ

جماعت اسلامی کے رہنما فراست شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ کل جو ڈیل ہوئی اس کی حفاظت کریں گے۔

بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں سینئر اینکر پرسن ارباب جہانگیر کے ساتھ گفتگو میں فراست شاہ کا کہنا تھا کہ کل مذاکرات میں حکومت کے اہم وزرا موجود تھے۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزرا نے کہا تھا وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سب کچھ ہو رہا ہے، وزیرداخلہ پہلے والی میٹنگ میں بھی موجود تھے لیکن چیزیں کلیئر نہیں تھیں۔

فراست شاہ نے کہا کہ کل جو چیزیں طے ہوئیں اس کا پہلے تصور تک نہیں تھا، حکومت نے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کی آمادگی ظاہر کی ہے، جاگیرداروں پر ٹیکس صوبائی معاملہ ہے لیکن ہم نے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں یہ طے نہیں ہوا کہ فی یونٹ کتنے کم ہونگے لیکن طریقہ کار بتا دیا ہے، طے پایا کہ آئی پی پیز کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

Advertisement

جماعت اسلامی کے رہنما فراست شاہ نے مزید کہا کہ جانچ پڑتال سے جو پیسہ بچے گا وہ بجلی بلوں میں ریلیف کی شکل میں دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version