Advertisement

ملک کے تمام بڑے شہروں پر خطرہ منڈلانے لگا، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں طوفانی بارشوں کا خطرہ ہے۔

اربن فلڈنگ کے پیش نظر این ڈی ایم اے ایڈوائزری کے مطابق اگلے 24-48 گھنٹوں میں طوفانی اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جس سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

  نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق آج شام اور رات سے کل تک وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

 موسلا دھار بارشوں کے باعث تمام بڑے شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اربن فلڈنگ کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement

 این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملحقہ دیہات، قصبے یا نالوں کے قریب بستیاں، سیلابی ریلوں سے متاثر ہو سکتی ہیں، شہری موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔

  خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی  پیشگی اقدامات یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں۔

 این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version