ایبٹ آباد، موسلادھار بارش ایوب میڈیکل کمپلیکس میں داخل

ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں داخل ہو گیا۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی پارکنگ ویٹنگ ایریا میں بھی پانی موجود جبکہ بارش سے ایبٹ آباد منڈیاں کاکول روڈ سپلائی کی آبادیوں میں بھی بارش کا پانی داخل ہو گیا ہے۔
ایبٹ آباد کی شہری آبادیوں میں نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ایبٹ آباد کی سڑکیں گلیاں زیر آب آ گئی ہیں۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس میں گراؤنڈ فلور میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایبٹ آباد کی اکثر آبادیوں کے گھروں میں بھی بارشی پانی داخل ہو گیا ہے جبکہ اسمال انڈسٹریز اسٹیٹ کی فیکٹریوں میں بھی بارش کا پانی داخل جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

