Advertisement

سوڈان میں ہزاروں افراد کی موت کا خطرہ، آئی او ایم

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کا کہنا ہے کہ غذائی قحط سے سوڈان میں ہزاروں افراد کی موت کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے سوڈان میں نقل مکانی کے دنیا کے سب سے بڑے بحران کے جواب میں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے عطیات میں اضافہ کریں۔

آئی او ایم کے سوڈان مشن کے سربراہ محمد رفعت نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ آئی او ایم کو سوڈانیوں کو اہم امداد فراہم کرنے کے لئے درکار امداد کا صرف 21 فیصد ملا ہے، جو پہلے ہی تنازعات کا شکار ہیں اور اب بھوک، بیماری اور سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا فوری طور پر بڑے پیمانے پر اور مربوط عالمی ردعمل کے بغیر، ہم آنے والے مہینوں میں ہمیں سوڈان سے ہزاروں افراد کے مرنے کی خبریں ملیں گی۔

Advertisement

آئی او ایم کے مطابق سوڈان میں ہر پانچ میں سے ایک شخص بے گھر ہوا ہے، ایک کروڑ سات لاکھ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوئے ہیں اور 23 لاکھ افراد سرحد پار ہجرت کر چکے ہیں۔

سوڈان میں اپریل 2023 میں شروع ہونے والے تنازعات نے نسلی تشدد کی لہروں کو جنم دیا ہے اور ملک بھر میں قحط جیسے حالات پیدا کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version