Advertisement

 صدر آصف علی زرداری کی پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت

صدر مملکت

پاکستان آزاد اور پائیدار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، صدر مملکت

 صدر آصف علی زرداری نے پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محمد شہزاد کو ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن والد کی پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے۔ 

ای او بی آئی نے پیدائشی نابینا شخص کی پنشن ادائیگی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

صدرمملکت نے کہا کہ معذور شہری کے خاندان کے افراد وفات پاچکے ، پنشن وصول کررہے تھے، شکایت کنندہ کو ریاست کی جانب سے بے رحمانہ حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا، افسوس کہ ای او بی آئی نے معذورشخص کے ساتھ سنگین بے حسی کا مظاہرہ کیا، ای او بی آئی نابینا شہری کو اپنے موجودہ فنڈز میں سے پنشن ادا کرے۔

محمد شہزاد (شکایت کنندہ) نے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔ محمد افضل ظفر، ای او بی آئی کے اولڈ ایج پنشنر تھے ، 2016 ء میں وفات پا گئے۔ شکایت کنندہ کی والدہ باپ کی زندگی کے دوران ہی انتقال کر چکی تھی۔

محمد شہزاد نے والد کے “معذور قانونی وارث “کے طور پر پنشن کیلئے ای او بی آئی سے درخواست کی۔ ای او بی آئی نے پیدائشی نابینا شخص کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

Advertisement

ای او بی آئی کا مؤقف تھا کہ صرف 18 سال سے کم عمر مرد فیملی پنشن کے اہل ہیں، محمد شہزاد 44 سال کے تھے۔ وفاقی محتسب کی جانب سے شکایت کی مزید تحقیقات بند ہونے کے بعد شہری نے صدر ِپاکستان سے اپیل کی تھی۔

صدر مملکت نے شکایت کنندہ کی اپیل منظور کی ، ادارے کو پنشن ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی روح کے مطابق معذور شخص کو ایسی پنشن سے محروم نہیں کیا جا سکتا، نابینا شہری پنشن حاصل کرنے والے کسی بھی شخص سے کہیں بہتر سلوک کا مستحق ہے، ای او بی آئی کے قانون پر نظرثانی کی جائے ، وفاقی پالیسی کے مطابق ڈھالا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version