Advertisement

عمرکوٹ، نایاب نسل کے 5 ہرن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

چھور روڈ پر سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 ہرن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سی آئی اے انچارج خلیل کمبہار کی ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور کے ہمراہ عمرکوٹ میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کے دوران 5 نایاب ہرن برآمد کر لیے ہیں۔

سی آئی اے انچارج خلیل کمبہار نے کہا کہ نایاب نسل کے ہرن اسملنگ کرنے والے دو ملزمان فیض ولد محمد یوسف رند اور ماجد ولد غلام سرور چنا کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے نایاب نسل کے پانچ ہرن بھی برآمد کر لیے۔

گرفتار ملزمان دادو ضلع کے رہائشی ہیں جو صحرائے تھر کے مختلف علاقوں سے نایاب نسل کے ہرن لے جا کر مختلف شہروں میں اسملنگ کرتے تھے۔

انچارج سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہرن ہمارے علاقے کی پہچان ہے ہرنوں کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔

Advertisement

ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور نے صحافیوں کو بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے ملزمان اور ہرن محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دئیے ہیں ملزمان پر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version