Advertisement

فورسز اور عوام پر دہشتگردو ں کے حملے جہاد نہیں جہالت ہے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلٰی خیبرپختون خوا

فورسز اور عوام پر دہشتگردو ں کے حملے جہاد نہیں جہالت ہے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلٰی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فورسزاورعوام پردہشتگردو ں کے حملے جہاد نہیں جہالت ہے، دہشتگرد جہالت کے اندھیروں سے نکلیں۔

پشاورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تمام شہدا کوسلام پیش کرتا ہوں، شہداکی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم محفوظ ہیں، عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ ہماری ترجیح امن وامان کا قیام ہے، امن قائم ہونے تک صوبہ خوشحال نہیں ہوسکتا، ہمارے جوان ملک کے اندراورسرحدوں پر دہشتگردوں سے لڑ رہے ہیں، میں خود فوجی کا بیٹا اوربھائی ہوں، شہدا کی وجہ سے آج ہم یہاں موجود ہیں۔

وزیراعلٰی خیبرپختون خوا نے کہا کہ کوئی پولیس اہلکارتلاشی لے رہا ہے تووہ آپ کی حفاظت کررہا ہے، مثالی صوبے کے ساتھ ہمیں مثالی قوم بھی بننا ہے، شہدا کے بچے ہمارے ہیں ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، شہدا نے جو قربانیاں دیں وہ ہمارے بچوں کےلیے دیں۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ ہماراہردن شہدااورغازیوں کی مرہون منت ہے، فورسزاورعوام پردہشتگردو ں کے حملے جہاد نہیں جہالت ہے، دہشتگرد جہالت کے اندھیروں سےنکلیں، اپنی اصلاح کریں، مقابلہ کرینگےاوردہشتگردی کا خاتمہ کریں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version