Advertisement

بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے پی ایس ڈی پی میں مزید 4 سو ارب کٹوتی کی تجویز

اسلام آباد: بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لئے حکومت کی پی ایس ڈی پی میں مزید 4 سو ارب کٹوتی کی تجویز۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لئے پی ایس ڈی پی میں مزید 4 سو ارب کٹوتی کی تجویز ہے جب کہ پی ایس ڈی پی میں دوسری مرتبہ کٹوتی بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لئے ہوگی، پراجیکٹس کے لئے ترقیاتی بجٹ کا سائز 7 سو ارب روپے تک محدود ہوجائے گا۔

تجویز دی گئی ہے کہ وفاق پی ایس ڈی پی سے کٹوتی کے علاوہ مزید 11 سو ارب کا بندوبست کرے گا، وفاق اور صوبے مل کر رقم کا بندوبست کریں گے، وفاق 15 سو ارب دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا فنڈ کیپیسٹی پیمنٹ اور گردشی قرضے میں ایڈجسٹ ہوگا، پی ایس ڈی پی میں پہلی کٹوتی 250 ارب دوسری کٹوتی 50 ارب روپے کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبے 15 سو ارب سالانہ ترقیاتی پلان سے کم کرکے وفاق کو دیں گے، 3 سے 5 سال کے لئے کیپیسٹی پیمنٹ اور گردشی قرضے کی مد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کو ٹاسک سونپا ہے، بجلی بلوں میں ریلیف کے لئے تجویز پر آئی ایم ایف سے ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت کی جائے گی، ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل تجویز کو آئی ایم ایف سے ڈسکس نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version