Advertisement

قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی اجازت بالکل بھی نہیں دی جائے گی، وزیرِاعظم

شہباز شریف

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی اورشعبے کی اصلاحات کی اسٹرینگ کمیٹی کی خود صدارت کرونگا۔ 

اسلام آباد میں وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی اور اس شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے قیمتی پتھروں کی جدید کان کنی، تراش خراش، پالشنگ اور ویلیوایڈیشن کے حوالے سے پاکستانی افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ایک جامع لائحہ عمل کے نفاذ کی ہدایت کی۔

وزیرِاعظم شہبازشریف نے ملک میں قیمتی پتھروں (Gem Stones) کی صنعت کی ترقی اورانکی برآمدات میں اضافے کیلئےشعبے کی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی اورشعبے کی اصلاحات کی اسٹرینگ کمیٹی کی خود صدارت کرونگا۔

Advertisement

وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیرِنجکاری، عبدالعلیم خان کو شعبے کی اصلاحات کے نفاذ کی ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں قیمتی پتھروں کی کان کنی، تراش خراش اور ویلیو ایڈیشن کی صنعت کا عالمی معیارسے ہم آہنگ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کو مکمل مالی معاونت فراہم کرے گی۔ ملک کی بدقسمتی ہے کہ 77 برس میں اس شعبے پر توجہ نہ دی گئی۔ قیمتی پتھروں کی روایتی طریقے سے کان کنی سے قیمتی اثاثہ ضائع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ماہ میں بین الاقوامی معیارسے ہم آہنگ جدید لائحہ عمل تشکیل کرکے اس کے نفاذ کیلئے اقدامات شروع کیے جائیں۔ قیمتی پتھروں کی صنعت اوراس شعبےکی اصلاحات کے حوالے سے عملی اقدامات اور نتائج پیش کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی اجازت بالکل بھی نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان حکومت سے مشاورت کے بعد ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے۔ پاکستان میں قیمتی پتھروں کی بین الاقوامی سطح پررائج سرٹیفیکیشنز کے حصول کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں اس وقت قیمتی پتھروں کی کان کنی کے حوالے سے 178 بڑے لائسنسز دیے جاچکے ہیں جبکہ 18 قیمتی پتھروں کی اقسام پائی جاتی ہیں۔ پاکستان کی قیمتی پتھروں کی برآمدات کا 80 فیصد حصہ خام مال پرمبنی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ وسیع مقدار میں ذخائر کے باوجود پاکستان سے قیمتی پتھروں کی برآمدات چند ملین ڈالر ہے.

Advertisement

وزیرِاعظم کو قیمتی پتھروں کی صنعت اور اس شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں. اجلاس کو گلگت بلتستان میں قیمتی پتھروں کے حوالے سے ایک کلسٹر بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا جام کمال خان، خالد مقبول صدیقی، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، ڈاکٹر مصدق ملک، گورنراسٹیٹ بنک جمیل احمد وزیرِاعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیراورخیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریزاورمتعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version