Advertisement

بنگلہ دیش، سول نافرمانی کی پُرتشدد تحریک، 21 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش میں طلباء کی سول نافرمانی کی دو دن سے جاری تحریک میں پُرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبا کی جانب سے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اب سول نافرمانی میں تبدیل ہو چکا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں طلبا اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جھڑپوں میں اب حکومتی جماعت کے کارکن مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں، ملک کے متعدد علاقوں میں فائرنگ سے عوامی لیگ کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان جھڑپوں میں عوامی لیگ کے متعدد مقامی رہنما بھی ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے طلبا اور عوامی لیگ کے کارکن بپھر گئے ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے متعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کر دیا ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ حکومتی جماعت سے وابستہ دو ارکان اسمبلی کے گھر بھی جلا دیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version