Advertisement

نوواک جوکووچ نے کیریئر میں ’گولڈن سلیم‘ مکمل کرلیا

نوواک جوکووچ

نوواک جوکووچ نے کیریئر میں ’گولڈن سلیم‘ مکمل کرلیا

سربین  ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاراز کو سنسنی خیز انداز میں شکست دے کر طویل عرصے سے منتظر اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرکے کیریئر  میں گولڈن سلیم مکمل کرلیا۔

ٹینس کی تاریخ میں مردوں کے ریکارڈ 24 بڑے مقابلے جیتنے والے نوواک جوکووچ نے عالمی ٹینس میں ہر بڑا ٹائٹل جیت رکھا تھا تاہم انہوں نے اپنے پانچویں اولمپک گیمز میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیتا ہے۔

37  سالہ سربین کھلاڑی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کے فرنچ اوپن اور ومبلڈن چیمپئن الکاراز کو پیرس میں  7-6 (7-3)، 7-6 (7-2) سے شکست دی۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین گولڈ میڈل کے حصول کی جنگ تین گھنٹے جاری رہی ۔

جوکووچ،  رافیل نڈال، سرینا ولیمز، آندرے اگاسی اور اسٹیفی گراف کے بعد ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں  گولڈن  سلیم مکمل کرنے  والے  پانچویں کھلاڑی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version