Advertisement

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایرانی فضائی دفاع کے نظام پر کئی سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہوئے

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایرانی فضائی دفاع کے نظام پر کئی سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہوئے

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایرانی فضائی دفاع کے نظام پر کئی سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہوئے

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ایرانی فضائی دفاع کے نظام پر کئی سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر ایف 35 جیٹس اور کروز میزائل کا استعمال کیا، دفاعی ذرائع کے مطابق ایف 35 طیاروں اور کروز میزائل جیسے ہتھیار کے امتزاج سے اسرائیل اسماعیل ہانیہ کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا۔

لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ذرائع ایرانی حکام کے حوالے سے حملے میں میزائل استعمال کیے جانے کا اشارہ دے رہے ہیں، امریکی ساختہ ایف 35 اسٹیلتھ خصوصیات کے باعث ریڈار نظام کو جلا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایف 35 کے لئے پیچیدہ ایئر ڈیفنس نیٹ ورکس میں ریڈار اسکرین پر نظر آئے بغیر کارروائی ممکن ہے، اسرائیل کے پاس منفرد خصوصیات کا حامل فضا سے زمین پر مار کرنے والا ڈیلائیلہ کروز میزائل بھی موجود ہے۔

ایران کے پاس روس کا فراہم کردہ جدید ترین ریزونانس این ای ریڈار سسٹم موجود ہے، ایرانی ایئر ڈیفنس ایف 35 کا سراغ لگا بھی لے تو اسے روکنے یا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

Advertisement

اسرائیل نے حال ہی میں ایف 35 طیاروں سے بحیرہ احمر میں 1700 کلومیٹر دور یمن کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، بحیرہ احمر کے برعکس ایرانی دارالحکومت اسرائیل سے 1500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اسرائیل نے ممکنہ طور پر تہران تک رسائی کے لیے اپنے ایف 35 طیاروں پر ایکسٹرنل فیول ٹینکس بھی نصب کیے۔

ذرائع کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن کا پتا لگانے کے لیے اسرائیلی حکام نے ممکنہ طور پر ان کے واٹس ایپ کے ذریعے موبائل فون تک رسائی حاصل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر اسپائنگ سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کی ٹھیک ٹھیک پوزیشن کا لگانے میں مدد ملی، اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ کال کے بعد قتل کیا گیا، کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی ہوئی۔

حماس کا کہنا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہانیہ کی رہائش گاہ بظاہر کسی سے خفیہ نہیں تھی جب کہ اسماعیل ہنیہ ایران میں کسی خفیہ مقام پر تھے اور نہ ہی لوگوں سے الگ تھلگ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version