Advertisement

حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانی ہے یا نہیں، فیصل کریم کنڈی 

ہمارے صوبے میں افغانستان سےدہشت گردی پھیل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

ہمارے صوبے میں افغانستان سےدہشت گردی پھیل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانی ہے یا نہیں۔ 

سرگودھا میں گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے مڈھ رانجھا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کئی سیاسی پارٹیوں پرپابندیاں لگیں لیکن وہ ختم نہیں ہوئیں، پاکستان میں ووٹ شخصیات کا ہوتا ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پربھی پابندی لگی تھی لیکن پارلیمنٹ میں چلی گئی، حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگانی ہے یا نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی فیصلہ کریگی کہ وزارتیں لینی ہیں یانہیں، پشاور پریس کلب میں ایک وزیرنے صوبے کی قیادت پرچارج شیٹ لگائی۔

گورنرخیبرپختون خوا نے کہا کہ اس وزیرنےاپنی ہی حکومت پربھتہ خوری اوررشوت کے الزامات لگا دیے، یونیورسٹیزکی زمینیں بیچنی شروع کردیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version