Advertisement

بنگلا دیش میں ہونے والے واقعات خوشی کا نہیں افسوس کا لمحہ ہے، قمر زمان کائرہ

بنگلا دیش میں ہونے والے واقعات خوشی کا نہیں افسوس کا لمحہ ہے، قمر زمان کائرہ

بنگلا دیش میں ہونے والے واقعات خوشی کا نہیں افسوس کا لمحہ ہے، قمر زمان کائرہ

گجرات. پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں ہونے والے واقعات خوشی کا نہیں افسوس کا لمحہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش میں جو کچھ ہورہا یہ کوئی اچھی مثال نہیں ہے، بنگلہ دیش میں ہونے والے واقعات خوشی کا نہیں افسوس کا لمحہ ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے انتہاء پسندانہ پالیسی رکھی، بنگلہ دیشی وزیراعظم نے اپنے مخالفین اور مذہبی طبقات کے خلاف جابرانہ رویہ رکھا اور یہ جمہوریت نہیں ہے، بنگلا دیشی وزیراعظم زیادہ ووٹ لینے کے باوجود نہیں چل سکیں، ہمیں بھی سبق سیکھنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا محور ہی یوٹرن ہے، اب لگ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یو ٹرن نہیں لے رہے گول کڑے میں گھوم رہے ہیں جب کہ فوج ہمارا اداراہ ہے اور ہمیں اس کو مکمل عزت و احترام دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بانی پی ٹی آئی خود فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے فوج سے تعلق رکھنا بہت ضروری تھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فوج کے ذریعے آنا چاہتے ہیں اور یہ بات مناسب نہیں ہے۔

Advertisement

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ فوج بھی سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے، آئین بھی اور سیاستدان بھی یہی چاہتے ہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ فوج کے ذریعے اقتدار میں آئیں اور اب بھی یہی کوشش کررہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ 2018 میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت بھی ایسے ہی بنی تھی، بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں آر ٹی ایس بیٹھ گیا، دھاندلی کے ایسے ہی سوالات اٹھے تھے، پاکستان میں ایسا کوئی الیکشن نہیں ہوا جسے مثالی کہہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کو بانی پی ٹی آئی جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنے اور اکانومی کی بہتری کے لئے سیاستدانوں کو بیٹھنا ہوگا، عدلیہ کا کام انصاف اور فوج کا کام دفاع کرنا ہے سیاست کرنا نہیں۔ سیاست کرنا سیاستدانوں کا کام ہے وہ اپنا اور باقی ادارے اپنا کام کریں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی اپنے حقوق کے لئے خود کھڑے نہیں ہوں گے تب تک پاکستان صحیح سمت میں نہیں چل پائے گا، یہ حکومت پورے 5 سال چلے گی اس کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ الیکشن کوئی کھیل نہیں، اس سے مسائل کا حل نہیں نکلنا، اس وقت الیکشن کا مطالبہ پاکستان کو ایک اور بڑے مسئلے میں دھکیلنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version