Advertisement

اردن نے ہمیشہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا، ایمن الصفادی

اردن

اردن نے ہمیشہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا، ایمن الصفادی

اردنی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اردن نے ہمیشہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے ایران کا دورہ   کیا جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب اور ایرانی صدر سے ملاقات کی۔

کسی بھی اردنی وزیرخارجہ کا20سال میں یہ ایران کاپہلادورہ ہے۔

اردنی وزیرخارجہ  نے تہران میں ایرانی ہم منصب کےہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ  دورےکامقصدعلاقےمیں سنگین کشیدگی پر مشاورت  کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کےدرمیان اختلافات دورکرنےکے لیے بات چیت شروع کرنی ہے۔

Advertisement

ایمن الصفادی نے کہا کہ  اردن نےہمیشہ فلسطینی کازاورفلسطینیوں کےحقوق کادفاع کیا۔ہم نےفلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضےکی مذمت کی اور  اسرائیل کےان تمام اقدامات کومستردکیاجوسلامتی،استحکام،امن کوروکتےہیں۔

اردن کے وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے  بھی ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ایرانی صدر نے ایمن الصفادی سے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کاقتل اسرائیل کی بڑی غلطی ہے اس  کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version