Advertisement

محکم تعلیم کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ اینڈ انسپیکشن کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ تعلیم

محکم تعلیم کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ اینڈ انسپیکشن کے وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ ہائی کورٹ نے رہائشی علاقےمیں کمرشل اسکول چلانے کیخلاف کیس،محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ اینڈ انسپیکشن منصوب صدیقی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ نےڈائریکٹر پلاننگ کے ڈی اے فرید شیخ فرید، ڈائریکٹر ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ ولایت علی کے بھی وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے تمام افسران کے ایک لاکھ روپے مالیت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود تینوں افسران عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ متعلقہ ایس ایس پی تینوں افسران کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل یقینی بنائیں، تینوں افسران کے پیش نا ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گیے ہیں۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ تینوں افسراں کی جانب سے غیر حاضری کا کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا گیا ہے۔

پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی علاقے میں پرائیوٹ اسکول کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version