بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم

بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم
کوئٹہ؛ الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی، انتخابی عذرداری کی سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 46 کے انتخابی نتائج کے خلاف احمد خان شاہوانی نے دھاندلی کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے حلقے کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی استدعا کی تھی۔
الیکشن ٹربیونل کے جج نے فریقین کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے 7 پولنگ اسٹیشنزکے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

