Advertisement

سچے پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان

گورنر سندھ کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سچے پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

یوم دفاع کے حوالے سے ایک تقریب سےخطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج کا دن شہدا کو یاد کرنے کا دن ہے، ہم شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر نہ ہو تو 14 اگست کی خوشی نہیں منا سکتے، بزدل دشمن 6 ستمبر کی تاریکی میں حملہ آور ہوا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا قرض کوئی نہیں اتار سکتا، وطن کی حفاظت ہم سب نے مل کرکرنی ہے، 9 مئی جیسے واقعات کریں گے تو شہدا کے لواحقین کو کیا جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ماں نے بیٹے کی قربانی ہمارے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے دی، کیا ہم اس ماں کا قرض اتار سکتے ہیں؟ مجھ سمیت کوئی بھی شخص شہدا کے لواحقین کا قرض نہیں اتار سکتا۔

Advertisement

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہم سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں اس کے پیچھے شہدا کا خون ہے، حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

ایک ماں سے ملاقات ہوئی، اس نے کہا میرا ایک بیٹا شہید ہو چکا ہے، ماں نے کہا جس یونٹ میں ایک بیٹا شہید ہوا اسی میں دوسرا بیٹا کام کر رہا ہے، شہید کی ماں نے کہاں میرے 3 بیٹے ہیں، وہ اس ملک پر قربان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز بیانیے کے ملک میں کچھ خریدار بھی ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کچھ لوگ بیرونی طاقت کے نفرت انگیز بیانیے کو بیچ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر نفرت کا بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version