Advertisement

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کیچ کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج

بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 27 کیچ کے نتائج کا معاملہ

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کیچ کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کیچ کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جمیل احمد دشتی نے مسلم لیگ ن کے برکت علی کی کامیابی چیلنج کی۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیاا گیا کہ  آٹھ فروری کو ریٹرننگ افسر کو فارم 45 اور دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔

جمیل احمد دشتی کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر نے فارم 45 فراہم کیے نہ دوبارہ گنتی کرائی، حلقے میں بوگس ووٹ ڈالے گئے، فرانزک کرایا جائے۔

وکیل درخواست گزارکی جانب سے اپیل میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل نے میرٹ پر کیس سننے کے بجائے تکنیکی نکات پر درخواست خارج کی،  الیکشن ٹربیونل نے جمیل دشتی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی تھی۔

اپیل میں یہ سپریم کورٹ سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا تھا کہ درخواست کیساتھ لگائے گئے بیان حلفی مجاز افسر سے تصدیق شدہ نہیں، الیکشن ٹربیونل نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات کا دوسرا دور ، ثالث ممالک کی موجودگی میں نئی تجاویز پیش
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کو اکثریت کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار
آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب، وزیراعظم کا خطاب
پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کراسکتا ہوں، دنیا بھر میں جنگیں نہیں، تجارت چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version