Advertisement

پاسکو گندم سکینڈل ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی

پاسکو گندم اسکینڈل میں بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کارروائی کی۔

پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پاسکو کی گندم فروخت میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کر کے سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جنرل منیجر کمرشل شاہد ابراہیم اور جنرل منیجر کمرشل عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ زونل  ہیڈ افتخارالدین،  خریدار محمد سعید اور ناصر علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم انسپکشن کمیشن نے سیلاب سے متاثرہ گندم  کے ٹینڈرز میں تحقیقات کا ٹاسک  ایف آئی اے کو دیا تھا۔

واضح رہے کہ سیلاب سے 2022 میں سندھ اور بلوچستان میں پاسکو کی 40 ہزار میٹر ک ٹن گندم  متاثر ہوئی تھی، پاسکو نے سیلاب سے متاثرہ  گندم  کی فروخت کیلئے جون 2023 میں ٹینڈر جاری کیا تھا۔

Advertisement

شرائط کے بر عکس ٹینڈر میں خریداروں کو 10فیصد پر فارمنس گارنٹی کی مد میں غیر قانونی رعایت دی ان شرائط میں ردوبدل سے صرف 39ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق 276 ملین  روپے سرکاری خزانے میں جمع ہونے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے سرکاری خزانے کو تقریباً 236 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version