دریاؤں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟ اعدادوشمار سامنے آ گئے

واپڈا نے دریاؤں میں پانی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
ترجمان واپڈ کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 84 ہزار 100 کیوسک ہے، جبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 83 ہزار 600 کیوسک ہے۔
منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 600 کیوسک ہے، دریائےجہلم میں پانی کا اخراج 8 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ اخراج 2 لاکھ 21 ہزار 700 کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 51 ہزار 900 کیوسک ہے، جبکہ پانی کا اخراج 22 ہزار 200 کیوسک ہے۔
دریائے کابل میں پانی کی آمد 32 ہزار 100 کیوسک ہے، پانی کا اخراج 32 ہزار 100 کیوسک ہے۔
تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 1 کروڑ 18 لاکھ 3ہزارایکڑ فٹ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News