اسلام آباد میں جانور نہیں رہتے جنہیں بند کر دیں، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جانور نہیں رہتے جنہیں گھروں میں بند کر دیں۔
سینیٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی کہ الفاظ کا محتاط استعمال کروں، جلسے جلوسوں سے متعلق بل قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی اکثریت کا استحقاق ہوتا ہے، امریکہ اور برطانیہ میں بھی اجتماع سے متعلق قوانین موجود ہیں، انتظامیہ کی صوابدید کی بجائے قواعدوضوابط کو قانونی شکل دی گئی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے بھی بنیادی حقوق ہیں، جلوسوں کیلئے کنٹینرز لگائے جاتےہیں ان پر کروڑوں خرچ ہوتے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہمیشہ سے ہاؤس کے ماحول کو اچھا رکھنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

