Advertisement

ڈسانائیکا معاشی بحران کا شکار سری لنکا کی باگ دوڑ سنبھالنے کو تیار

مارکسی رہنما انورا کمارا ڈسانائیکا معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے اگلے صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سری لنکا میں اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں غیر معمولی مالی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کرنے والے مارکسی سیاست دان اگلے صدر بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔

ہفتہ کے روز جاری ووٹوں کی گنتی کے مطابق انورا کمارا ڈسانائیکا کو 52 فیصد ووٹ ملے ہیں اور ان کے پاس 10 لاکھ سے زیادہ ووٹ ہیں جو ان کے قریبی حریفوں سے کافی آگے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سجیت پریم داسا 23.3 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے ، جنہوں نے 2022 کے معاشی زوال کے عروج پر عہدہ سنبھالا تھا اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ کی شرائط کے مطابق کفایت شعاری کی سخت پالیسیاں نافذ کی تھیں اور تقریبا 16 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

وکرما سنگھے نے ابھی تک اس بات کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اتوار کے آخر تک باضابطہ نتائج کی توقع نہیں تھی۔

لیکن وزیر خارجہ علی صابری نے کہا کہ ابتدائی گنتی سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ڈسانایکا جیت گئے ہیں۔

سری لنکن وزیر خارجہ علی صابری نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اگرچہ میں نے صدر رانیل وکرما سنگھے کے لیے بھرپور مہم چلائی لیکن سری لنکا کے عوام نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے اور میں انورا کمارا ڈسانائیکا کے لیے ان کے مینڈیٹ کا مکمل احترام کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version