Advertisement

اٹلی، موسلادھار بارشوں اور شدید سیلاب سے نظام زندگی مفلوج

اٹلی کے شمالی علاقے ایمیلیا روماگنا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ایمیلیا روماگنا میں رات بھر موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی وجہ سے تقریبا ایک ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقے کے تین صوبوں راوینا، بولونا اور فینزا میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، مقامی حکام نے لوگوں سے بالائی منزلوں پر رہنے یا متاثرہ علاقے سے انخلا کا حکم دیا ہے۔

راوینا کے علاقے میں کم از کم 800 اور بولونا صوبے میں تقریبا 200 رہائشیوں نے مقامی ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے پناہ گاہوں، اسکولوں اور کھیلوں کے مراکز میں رات گزاری۔

متاثرہ علاقوں میں ٹرینیں معطل اور اسکول بند کردیے گئے ہیں اور رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں اور جہاں ممکن ہو گھر سے کام کریں۔

Advertisement

آسٹریا، چیک جمہوریہ، پولینڈ اور رومانیہ سمیت کئی وسطی اور مشرقی یورپی ممالک حالیہ دنوں میں شدید سیلاب کا شکار ہوئے ہیں، خطے بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 20 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version